14 مارچ 2015 - 19:55
ایران اور اٹلی نے دو طرفہ تعاون میں توسیع لانے پر تاکید کی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران اور اٹلی نے باہمی تعلقات اور تعاون میں فروغ لانے پر زور دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی نے روم میں اطالوی وزیر خارجہ پائولو جنتیلونی سے ملاقات کی۔ 

ایران کے وزیر ثقافت اور اٹلی کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر باہمی تعلقات اور تعاون مین توسیع لانے کی ضرورت پر زور دیا دونوں ملکوں نے ثقافتی تعاون میں اضافہ پر بھی تاکید کی۔

ایران کے وزیر ثقافت اور اٹلی کے وزیر خارجہ نے عراق میں تکفیری دہشت گروہ داعش کے ہاتھوں عراق کے تاریخی اور مذہبی مقامات کی تباہی کی مذمت کی۔

اس ملاقات میں اس بات پر زور بھی دیا گیا کہ ایران اور اٹلی کو قدیمی تمدن کے حامل ملکوں کی حیثیت سے تاریخی میراث کے تحفظ میں کردار ادا کرنا چاہیے-

.......

/169